جب پہلی بار ماورا حسین کو شوٹ پر دیکھا تو وہ پیلی پری لگ رہی تھیں: نازیہہ زینب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545504_618830_%D9%86%D9%85%D9%85%D8%B3_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی چائلڈ اسٹار نازیہہ زینب کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران جب پہلی بار اداکارہ ماورا حسین کو دیکھا تو وہ پیلی پری کی مانند لگ رہیں تھیں۔
حال ہی میں چائلڈ اسٹار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اداکارہ ماورا حسین سے اپنی پہلی ملاقات کا دلچسپ اور یادگار واقعہ سنایا۔
انہوں نے کہا کہ ماورا حسین سے میری پہلی ملاقات ڈرامہ سیریل ’جمع تقسیم‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ ’جمع تقسیم‘ کا مرکزی کردار ماورا حسین کر رہی ہیں اور میری شوٹنگ ان کے ساتھ ہے تو میں بہت خوش ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522188_025031_updates.jpg
نازیبہ زینب نے علیزہ شاہ سے موازنے پر کیا کہا؟
نازیبہ زینب نے مزید کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے کچھ عرصہ قبل ہی میں نے ان کی فلم صنم تیری قسم دیکھی تھی، جس کے بعد میں ان کی بہت بڑی فین بن گئی تھی۔ میں مسلسل یہی سوچتی رہی کہ مجھے ماورا حسین سے ملنا ہے، اور جب معلوم ہوا کہ وہ جمع تقسیم کی لیڈ ہیں تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند دن کی شوٹنگ کے بعد جب ماورا سیٹ پر آئیں تو میں انہیں دیکھ کر حیران رہ گئی۔ انہوں نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ اس میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وہ چمک رہی تھیں، بالکل ایک پیلی پری کی طرح لگ رہی تھیں۔ میں نے انہیں مسکرا کر دیکھا تو انہوں نے بھی مجھے مسکرا کر جواب دیا۔ وہ لمحہ میرے لیے ناقابلِ یقین تھا۔
Pages:
[1]