ورلڈ بینک کے اعتراضات دور، کےفور منصوبے کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545509_9755676_k4_updates.jpgکےفور منصوبے کے تعمیراتی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا، واٹر کارپوریشن نے ورلڈ بینک کے اعتراضات دور کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے ماحولیاتی خدشات اور حفاظتی اقدامات پر اعتراضات اٹھائے تھے، یونیورسٹی روڈ پر کےفور آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا تھا، ورلڈ بینک اعتراضات اور روٹ تبدیلی کے باعث منصوبہ عارضی طور پر معطل ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532990_064753_updates.jpg
فنڈز مہیا کیے جائیں تو کے فور منصوبہ 2026 تک مکمل ہوسکتا ہے، واپڈا
کےفور پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، اس وقت واپڈا کے فور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام کر رہا ہے پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کےفور آگمینٹیشن کا آغاز کرکے 10 نومبر کو ہدف مقرر کیا گیا تھا، اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلو میٹر لائنیں بچھنی تھیں، ذرائع کے مطابق منصوبے کا صرف 10 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزائن تبدیلی کے بعد ایک ٹریک پر لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کےفور منصوبے میں بڑی قطر کی پانی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں۔
Pages:
[1]