slotcosino Publish time 4 day(s) ago

برمنگھم میں آسمان اور سڑکیں گلابی رنگ میں رنگ گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545523_6266182_birminghem_updates.jpgفوٹو: ایکس

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آسمان اور سڑکیں گلابی رنگ میں نہا گئیں، جس نے شہریوں کو حیران کر دیا۔

یہ دلکش منظر سینٹ اینڈریوز اسٹیڈیم کے اطراف دیکھا گیا، جہاں ایف اے کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی طاقتور فلڈ لائٹس برف باری پر پڑیں اور روشنی منعکس ہو کر پورے علاقے کو نرم گلابی رنگ میں بدل گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545523_1339217_brm_updates.jpg

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں، صارفین نے اس منظر کو ’’جادوئی‘‘ اور ’’فلمی سین‘‘ قرار دیا۔ ابتدا میں کئی لوگ اس غیر معمولی روشنی کی وجہ سمجھنے سے قاصر رہے۔

ماہرین کے مطابق برف عام سطحوں کے مقابلے میں روشنی کو زیادہ شدت سے منعکس کرتی ہے اور جب یہ رنگین یا گرم روشنیوں کے ساتھ ملتی ہے تو آسمان کا رنگ یکسر بدل جاتا ہے۔

اس طرح فٹبال، موسم اور روشنی کے امتزاج نے ایک عام میچ نائٹ کو برمنگھم کے لیے یادگار لمحہ بنا دیا۔
Pages: [1]
View full version: برمنگھم میں آسمان اور سڑکیں گلابی رنگ میں رنگ گئیں