خیبر پختونخوا کا ایک بار پھر وفاق سے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ
خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر وفاق سے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہکردیا۔مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے صوبے کے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 6 ماہ میں کم فنڈز جاری کیے، ضم اضلاع کیلئے مختص 292 ارب روپے میں سے صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545516_062007_updates.jpg
خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
شرکاء نے کہا کہ خیبرپخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے، گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیےکوئی واضح پالیسی موجود نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خط میں کہا گیا کہ جاری فنڈز سالانہ بجٹ کا 19 فیصد بنتے ہیں، وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر کے پی نے اپنے وسائل سے 16.4 ارب روپے جاری کیے، کم فنڈز کے باعث کے پی کا 157 ارب روپے کا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے متاثر ہیں اور ضم اضلاع مالی بحران کا شکار ہیں۔
Pages:
[1]