بنگلادیشی گلوکار کی شادی 1 سال بھی نہ چل سکی، علیحدگی ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545534_3274631_bangl_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیابنگلادیشی گلوکار و اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کی شادی ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی، دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کی شادی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ چند ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور رشتہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
تحسن خان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور روزا جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق غلط خبروں کے باعث وضاحت ضروری ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-18/1472235_111112_updates.jpg
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
31 سالہ نصرت فاریہ کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر ان کے خلاف وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بنگلادیشی گلوکار تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے روزا احمد سے شادی کی تھی، جنہیں وہ صرف چار ماہ سے جانتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق روزا ایک تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ ہیں اور نیویارک میں اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں، دونوں کے درمیان ابھی تک علیحدگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔
Pages:
[1]