پی ٹی آئی کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں، ناصر شاہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545535_5213600_NasirShah_updates.jpgوزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو واضح طور بتایا تھا کہ باغ جناح میں جلسےکی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود باغ جناح میں موجود تھے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا بتادیا تھا۔ باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، سڑک پر جلسے کی بات مناسب طرزِ عمل نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں جلسےکے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، باغ جناح وفاق کےپاس ہے، اجازت نامے میں رسمی تاخیر ہوئی۔
Pages:
[1]