slotcosino Publish time 4 day(s) ago

یوٹیوب سے سیکھ کر نوجوان نے 14 لاکھ ڈالر کی کمپنی بنا لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545544_6723623_too_updates.jpgفوٹو: انسٹاگرام/ ٹو ان لی

کینیڈا کے نوجوان نے یوٹیوب سے سیکھ کر 14 لاکھ ڈالر کی کمپنی بنا لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوان لی نامی ایک نوجوان نے بغیر کسی رسمی تعلیم یا کاروباری تجربے کے صرف یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر 14 لاکھ ڈالر کی ویڈیو پروڈکشن کمپنی کھڑی کر لی۔

نوجوان نے ابتدا میں مقامی کاروباری افراد کو کم قیمت پر ویڈیو سروسز فراہم کر کے اپنا پورٹ فولیو بنایا۔ پہلے سال اس کی آمدنی صرف 8,500 ڈالر رہی، دوسرے سال یہ بڑھ کر 17,400 ڈالر ہوئی، مگر کوویڈ وبا نے زیادہ تر کلائنٹس چھین لیے۔

تیسرے سال لاک ڈاؤن کے دوران آمدن دوبارہ کم ہو کر 12,350 ڈالر رہ گئی، مگر اس نے ہمت نہیں ہاری، ساری کمائی کاروبار میں لگائی اور ہزاروں کولڈ ای میلز بھیجیں۔ اسی سال کے اختتام پر اس کی آمدن اچانک 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541494_111420_updates.jpg
52 سالہ خاتون کی یوٹیوب سے پہلی کمائی، جذباتی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں 52 سالہ خاتون کو یوٹیوب کے ذریعے اپنی زندگی کی پہلی کمائی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چوتھے سال انہوں نے پہلا ملازم رکھا اور بزنس 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ پانچویں سال 15 افراد پر مشتمل ٹیم اور بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کمپنی کی مجموعی آمدن 14 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

اپنی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے ٹوان لی نے کہا کہ کئی بار ہار ماننے کا سوچا، مگر خوش ہوں کہ ڈٹا رہا۔ کاروبار میری زندگی کا سب سے مشکل مگر سب سے زیادہ تسلی بخش تجربہ رہا۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی کہانی وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے محنت، صبر اور مستقل مزاجی کی زندہ مثال قرار دیا۔
Pages: [1]
View full version: یوٹیوب سے سیکھ کر نوجوان نے 14 لاکھ ڈالر کی کمپنی بنا لی