قراقرم ایکسپریس کا انجن جنگ شاہی کے قریب فیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545549_9612805_PakRailTrack_updates.jpgفائل فوٹوکراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن جنگ شاہی کے قریب فیل ہوگیا۔
مسافروں کے مطابق جنگ شاہی اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس شام 5 بجے سے انجن کی خرابی کے باعث رکی ہوئی ہے۔
قراقرم ایکسپریس کی روانگی میں 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوگئی ہے، شدید سردی سے مسافر پریشان ہوگئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس کےلیے کراچی لوکوشیڈ سے انجن روانہ کردیا گیا ہے۔
Pages:
[1]