slotcosino Publish time 4 day(s) ago

کراچی: گزری پولیس اسٹیشن سے ملزم کے فرار کے بعد تفتیشی افسر بھی بھاگ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545550_8399512_khipolice_updates.jpgفائل فوٹو

کراچی میں گزری پولیس اسٹیشن میں واقع سی آر او برانچ سی آر کے لیے لایا جانے والا ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی آر او کےلیے لانے والا تفتیشی افسر بھی اسٹیشن سے فرار ہوگیا، جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گزری پولیس اسٹیشن سی آر او برانچ سے ملزم اور سے لانے والا پولیس کا تفتیشی افسر اے ایس ائی عمران رمضان فرار ہوگئے۔

مقدمے میں ملزم عبدالرحمان اور پولیس افسر عمران رمضان دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق 2 روز قبل ملزم عبدالرحمان کو آرام باغ تھانے سے سی آر او کرانے لے جایا گیا تھا۔

اس دوران ملزم عبدالرحمان فرار ہوا، واقع کے بعد تفتیشی افسر اے ایس ائی عمران رمضان بھی فرار ہوگیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے ملزم عبدالرحمان اے ایس آئی عمران رمضان کی غفلت سے فرار ہوا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: گزری پولیس اسٹیشن سے ملزم کے فرار کے بعد تفتیشی افسر بھی بھاگ گیا