ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545715_6628913_trumpp_updates.jpgتصویر، بشکریہ غیرملکی میڈیابرطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدارتی مشیر اسٹفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق سینئر امریکی فوجی گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کے خلاف کامیابی کارروائی سے حوصلہ بڑھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق صدرٹ رمپ امریکی معیشت کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
Pages:
[1]