slotcosino Publish time 4 day(s) ago

بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545719_5937429_bbb_updates.jpgفائل فوٹو

سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھلینے کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو خط لکھنے کے بعد جواب کا منتظر ہے۔

بی سی بی نے دو روز قبل آئی سی سی کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی خط لکھا تھا، خط میں تمام شواہد بھی تفصیل کے ساتھ پیش کیے گئے کہ بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرامین الاسلام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ابھی جواب نہیں آیا، آئی سی سی کے ساتھ تمام ثبوت اور ضروری دستاویزات شئیر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تحفظات کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہمیں حکومت کی ہدایت کے مطابق چلنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544590_104722_updates.jpg
بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلادیش کو آئی سی سی کی ای میل موصول

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو گزشتہ رات گئے آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے: ذرائع بی سی بی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امین الاسلام نے مزید کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا کہ اگر ہمارے میچز سری لنکا منتقل نہیں کیے جاتے تو ہم کیا کریں گے، جب آئی سی سی جواب دے گا تو پھر ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے یہ نہیں سنا کہ ہمارے میچز کے لیے حیدرآباد یا چنائی متبادل وینیوز ہیں، میرے خیال میں ہمیں پیر یا منگل تک آئی سی سی کی طرف سے اس حوالے سے جواب آئے گا۔

صدر بی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کر رہی ہے ان کنڈیشنز میں ٹیم اچھا کھیلے گی، ٹیم کے تین میچز کولکتہ اور ایک گروپ میچ ممبئی میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب بی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے وینیو تبدیل نہیں کیا گیا تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ فیصلہ تسلیم نہیں کرے گا۔

بی سی بی ذرائع کے مطابق بی سی بی کو یقین ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش ٹیم کا وینیو تبدیل کرے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر بھارتی بورڈ نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش ٹیم کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد بی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

بی سی بی نے آئی سی سی سے میچز بھارت کے علاوہ کسی دوسرے وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر آئی سی سی نے بی سی بی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کی تفصیلات مانگی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر