slotcosino Publish time 4 day(s) ago

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545720_999864_rc_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران میں مظاہروں، غزہ اور شام کی صورتحال پر گفتگو کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545518_065153_updates.jpg
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تشدد کے واقعات میں ہونے والی اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک میں ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں تہران کے قریب سے 100 مسلح فسادی بھی شامل ہیں۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج نہ صرف خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی، بلکہ قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ بھی کرے گی۔

علاوہ ازیں غزہ میں اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد دونوں فریقین آگے نہیں بڑھ سکے جبکہ اسرائیل بار بار معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی کرتا آرہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران اور خطے کی صورتحال پر گفتگو