slotcosino Publish time 4 day(s) ago

عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ، صدر سمیت اہم عہدے داروں سے ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545724_2247355_%DB%81%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86_updates.jpgفوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیا

عمان کے وزیر خارجہ بدر ابوسعیدی نے تہران کا دورہ کر کے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات کی۔

صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545720_094507_updates.jpg
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر ابوسعیدی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مثبت روابط قائم رکھیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق اہم تبادلہ خیال ہوا۔
Pages: [1]
View full version: عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ، صدر سمیت اہم عہدے داروں سے ملاقات