slotcosino Publish time 4 day(s) ago

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545737_3594375_000_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545721_095257_updates.jpg
اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیرِاعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو سلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس