ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے بنگلادیش کے میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545734_1450324_%D9%B9%DB%8C%D9%85_updates.jpgفائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وینیوز دستیاب نہیں تو پاکستان کے وینیوز حاضر ہیں، چیمپئنز ٹرافی اور آئی سی سی ویمن کوالیفائر پاکستان میں ہوچکے تو یہ میچز بھی آسانی سے کرا سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545719_090804_updates.jpg
بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر
بی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے وینیو تبدیل نہیں کیا گیا تو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ فیصلہ تسلیم نہیں کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام وینیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کرانے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ کے میچز کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں آئی سی سی کو بنگلادیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔
Pages:
[1]