slotcosino Publish time 4 day(s) ago

حملہ ہوا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545745_436655_08_updates.jpg—فائل فوٹو

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545735_125237_updates.jpg
حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: عباس عراقچی

وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے آگ سے محفوظ رہیں گے: عباس عراقچی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتِ حال پر نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: حملہ ہوا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا