128 Publish time 2025-10-9 07:45:08

چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517209_1530012_scp_updates.jpg

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔

اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی، لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-20/1402723_114132_updates.jpg
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت پر شہید بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان روسٹرم پر آئے تو جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ لائیو اسٹریمنگ سے متعلق اٹارنی جنرل کا کیا مؤقف ہے؟ حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟

اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتا یے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔



بعدازاں عدالت نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔
Pages: [1]
View full version: چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا