پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517239_1449701_14_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا،ٹیم نے سول افیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیشرفت کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517182_103020_updates.jpg
صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درج
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔
مدعی خاتون وکیل نے افسرز میس کے سامنے سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
Pages:
[1]