slotcosino Publish time 3 day(s) ago

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر ترسیلات میں ساڑھے 16 فیصد اضافے پر خوش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545763_3233147_ShehbazSharif0_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ماہ دسمبر کی ترسیلات زر میں ساڑھے 16 فیصد کے اضافے پر خوشی کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے دسمبر 2025ء میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545736_124857_updates.jpg
ترسیلاتِ زر 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر2025ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجے، جس پر ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں 16 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا وطن کی تعمیر اور ترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم شہباز شریف دسمبر ترسیلات میں ساڑھے 16 فیصد اضافے پر خوش