slotcosino Publish time 3 day(s) ago

پاکستان جتنے بھی بحرانوں میں ہے، وہ سب اندرونی ہیں، محمود اچکزئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545778_4833986_MehmoodAckZai1_updates.jpg

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جتنے بھی بحرانوں میں ہے، وہ سب اندرونی ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ بے انصافیاں گھروں کو توڑتی ہیں، ملک بے انصافی سے کیسے چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ بہت خطرناک جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم نے آج تک پارلیمنٹ میں بحث بھی نہیں کی کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے،روٹی کپڑا مکان دینے والے صرف نعرے لگاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ نعرے عوام سے متعلق لگاتے ہیں لیکن ایسی ترمیم کرتے ہیں، جس سے ملک تباہ ہوتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان جتنے بھی بحرانوں میں ہے، وہ سب اندرونی ہیں، محمود اچکزئی