slotcosino Publish time 3 day(s) ago

کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا ہمیں کیا کرنا ہے، ٹرمپ کے بیان پر کیوبن صدر کا ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545783_3617347_Cuba-President-Miguel_updates.jpgکیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل(فائل فوٹو)۔

امریکی صدر ٹرمپ کے کیوبا سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے کہا کہ کیوبا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیوبا حملہ نہیں کرتا، کیوبا تو خود 66 سالوں سے امریکی جارحیت کا شکار ہے۔

کیوبا کے صدر نے کہا کہ کیوبا دھمکیاں نہیں دیتا، وطن کے دفاع کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545761_080045_updates.jpg
کیوبا تجارتی معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ

خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا تھا کیوبا کے آیندہ صدر مارکو روبیو ہوں گے، صدر ٹرمپ نے پوسٹ پرhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے کہا انسانی جانوں کو بھی کاروباری نظر سے دیکھنے والوں کے پاس کیوبا پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں، جو انقلاب کو کیوبا کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کیوبا کی معاشی مشکلات 6 دہائیوں سے جاری امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہیں، اب امریکا انہی پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

کیوبا کےوزیرخارجہ برونو روڈریگز نے کہا کیوبا نے کسی بھی ملک کو دی گئی سیکیورٹی خدمات کا کبھی معاوضہ وصول نہیں کیا، کیوبا امریکی بلیک میلنگ یا فوجی جبر کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ کیوبا ایندھن برآمد کرنے والے کسی بھی ملک سے ایندھن درآمد کرنے کا حق رکھتاہے، امریکا کا رویہ مجرمانہ اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا ہمیں کیا کرنا ہے، ٹرمپ کے بیان پر کیوبن صدر کا ردعمل