جیل میں ڈکی بھائی نے کیا سیکھا؟ زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545996_7994901_1_updates.jpg--فائل فوٹوزپاکستان کے مقبول ترین ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جیل میں زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف کردیا۔
ڈکی بھائی اس وقت یوٹیوب پر 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی یوٹیوبر ہیں۔ حال ہی میں ڈکی بھائی نے اپنی زندگی کے ایک مشکل ترین دور کا سامنا کیا جب ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کیا، ان کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اور رقم ضبط کر لی گئی، ڈکی بھائی تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد اب واپس گھر پہنچ چکے ہیں۔
حال ہی میں ڈکی بھائی نے ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جیل میں گزارے گئے تین ماہ اور اس دوران سیکھے گئے اہم اسباق پر کھل کر بات کی۔
ڈکی بھائی نے اپنی مذہبی تبدیلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل جانے کے بعد میں بدل گیا ہوں، جیل سے پہلے میں اکثر نمازیں چھوڑ دیتا تھا، لیکن جس دن مجھے گرفتار کیا گیا، اس دن کے بعد میں نے ایک بھی نماز قضا نہیں کی، مجھے لگتا ہے یہ وقت مجھے دینی طور پر بدلنے کے لیے آیا تھا، شاید اللّٰہ تعالیٰ چاہتے تھے کہ میں ان کے قریب ہو جاؤں، میں نے اچھے دنوں میں اللّٰہ کو یاد نہیں رکھا، جو میری خود غرضی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539064_031323_updates.jpg
ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کر دیے
حال ہی میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھاری رقم کے عوض ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر نے 100 دنوں کی قید کے دوران پیش آئے حالات و واقعات سے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے جیل میں اپنی صحت اور خوراک کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ جیل میں سادہ گندم کی روٹی کھائی جس کی وجہ سے میرا وزن کم ہو گیا، فاسٹ فوڈ جیسے برگر وغیرہ کی طلب تو ہوتی تھی، لیکن سادہ خوراک نے مجھے صحت مند رکھا۔
سوشل میڈیا شہرت پر ڈکی بھائی نے کہا کہ جیل جانے سے پہلے تنازعات مجھے متاثر نہیں کرتے تھے کیونکہ میں جانتا تھا کہ چند دن میں سب کچھ ختم ہو جائے گا، تاہم جیل کے بعد میرا نقطۂ نظر بدل چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میں سوشل میڈیا کو پہلے کی طرح نہیں دیکھتا اور صرف اپنے مداحوں کی خاطر یہ کام جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میرے فینز میرا انتظار کرتے ہیں۔
انٹرویو کے اختتام پر ڈکی بھائی نے دیگر یوٹیوبرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام یوٹیوبرز سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، جیسے مجھ سے ہوئیں، جیل کے بعد میرا مشورہ یہی ہے کہ کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے ضرور کسی کو دکھائیں اور چیک کروائیں، انٹرنیٹ پر ڈالنے سے پہلے احتیاط بہت ضروری ہے۔
Pages:
[1]