slotcosino Publish time 3 day(s) ago

فلائنگ کار کی باقاعدہ پیداوار شروع، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545998_7748062_%D8%A8%D8%B3%D8%AC_updates.jpg
— فائل فوٹو

اڑنے والی گاڑیاں جو کبھی سائنس فکش ہوا کرتی تھی، بس چند ماہ میں حقیقت بن جائیں گی، کیونکہ دنیا کی پہلی پرواز کرنے والی اس گاڑی کی باقاعدہ پیداوار شروع ہوگئی ہے، مگر اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد سائنس فکشن کو عملی شکل مل گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ اُڑنے والی گاڑی 2026 کے اوائل میں صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-01/1242385_102151_updates.jpg
دنیا کی پہلی ’سرٹیفائیڈ‘ فلائنگ کار

اب گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کی پریشانی سے ملے گی نجات کیونکہ امریکی حکومت نے پہلی بار فلائنگ کار کو قانونی منظوری دے دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ گاڑی الیف کی سلیکان ویلی میں واقع فیکٹری میں تیار کی جا رہی ہے اور اس کی تیاری میں کئی ماہ لگیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ مکمل طور پر برقی گاڑی ہے جو اڑان بھرنے اور زمین پر اترنے دونوں صلاحیتوں کی حامل ہے، جس کی بدولت اسے شہری علاقوں میں شدید ٹریفک سے بچنے کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف پرواز سے اکتا جائے تو الیف ماڈل اے کو زمین پر اتار کر عام گاڑی کی طرح سڑک پر بھی چلایا جا سکتا ہے، جو کسی جیمز بانڈ فلم کا منظر معلوم ہوتا ہے۔

اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑی صرف منتخب صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور الیف ایرو ناٹکس کو اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: فلائنگ کار کی باقاعدہ پیداوار شروع، قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے