کراچی میں شدید سردی، کم سے کم 6 ڈگری ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545997_5138708_ardi_updates.jpgفائل فوٹو
کراچی آج بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں کے کم سے کم درجہ حرارت کے اعداد جاری کردیے، رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلستان جوہر اور شاہراہِ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ ہوا، ماڑی پور میں 10، بن قاسم پر 10.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545473_102526_updates.jpg
کراچی میں سردی کا مزید قیام کرنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Pages:
[1]