slotcosino Publish time 3 day(s) ago

وقت آگیا ہے کوہلی ’ریٹائرمنٹ‘ واپس لیں، اتھاپا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546005_7275406_uttappa-and-kohli_updates.jpg

سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا کی جانب سے ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ سیریز سے قبل اہم پیغام دیا گیا ہے۔

رابن اتھپا نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی نیٹ پریکٹس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رابن اتھپا نے لکھا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ کوہلی اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لیں۔‘

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2025ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ویرات کوہلی صرف ون ڈے فارمیٹ میں سرگرم ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مبنی ون ڈے سیریز میں پرفارم کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: وقت آگیا ہے کوہلی ’ریٹائرمنٹ‘ واپس لیں، اتھاپا