آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکریٹریز کو نوٹس جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546017_8264658_%D8%B3%D8%B9%DA%86_updates.jpgفائل فوٹولاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دے کر مارنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت، سیکریٹری لائیو اسٹاک، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، عدالت فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عدالت آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔
Pages:
[1]