25 پہیوں پر مشتمل یونی سائیکل چلانے کا نیا ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546011_2698642_4_updates.jpgاسکرین گریبون وہیل ونڈر کے نام سے مشہور سرکس کے معروف فنکار ویسلے ولیمز نے ایک حیرت انگیز اور انوکھا کرتب انجام دے کر سب کو دنگ کر دیا۔
ویسلے ولیمز نے ایسی ایک پہیے والی سائیکل (یونی سائیکل) چلائی جو دراصل 25 الگ الگ ایک پہیوں والی سائیکلوں کو ایک دوسرے کے اوپر جوڑ کر تیار کی گئی تھی۔
ویسلے ولیمز نے بتایا کہ اس منفرد 25 پہیوں پر مشتمل یونی سائیکل کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تمام پہیے ایک دوسرے کے اوپر ویلڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث یہ بظاہر ناممکن نظر آنے والا کرتب حقیقت بن سکا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545178_110921_updates.jpg
خاتون کی 20 ہزار فٹ سے ہیلی کاپٹر جمپ، نیا عالمی ریکارڈ قائم
انہوں نے 20945 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ ویسلے ولیمز مئی 2025 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں دنیا کی سب سے بلند قابلِ سواری یونی سائیکل بنا کر کامیابی سے اس پر سواری کی، جسے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا۔
Pages:
[1]