ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز سری لنکا منتقلی کے امکانات کم، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546012_1475283_Untitled-1_updates.jpg—فائل فوٹوبھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بنگلادیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کے امکانات کم ہیں۔
ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہی بنگلادیش کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کا آپشن سامنے آیا ہے، بنگلادیش کے میچز کے لیے چنائی اور تھیرو وننتھاپورم کے وینیوز کے آپشنز ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان مؤقف سے دستبرداری کی جنگ جاری ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کہا ہوا ہے۔
ایسے میں بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بی سی بی نے آئی سی سی سے باضابطہ مطالبہ کر رکھا ہے، آئی سی سی نے متبادل وینیوز ضرور تلاش کیے ہیں، تاہم میچز سری لنکا منتقل ہونے کا امکانات کم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] بنگلادیش کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: آصف اکبر
[*] مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کہاں ہوا؟
رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو اور کیرالا کرکٹ ایسوسی ایشن سے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے رابطہ کیا ہے، چنائی اور تھیرووننتھا پورم بنگلادیش کے میچز کے لیے ممکنہ وینیوز ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی کرنا ہے، انہیں مزید میچز پر اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ جبکہ 17 فروری کو ممبئی میں میچز شیڈول ہیں۔ بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ کے بعد بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔
دھمکیوں کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، بی سی بی کو تاحال آئی سی سی کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
Pages:
[1]