کراچی: سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546021_2147483_%D8%B1%D8%AF%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹوکراچی میں سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی میں انفیکشن بڑھا ہے۔
پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ او پی ڈی میں روزانہ 60 فیصد سے زائد بچے آرہے ہیں، جن میں سے 20 سے 30 فیصد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545997_091901_updates.jpg
کراچی میں شدید سردی، کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، والدین بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور سرد ہوا سے بچائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو دھول، دھوئیں اور آلودہ ماحول سے بچائیں، کھانسی، بخار یا سانس میں دشواری پر فوری ڈاکٹر کو دکھائیں۔
واضح رہے کہ کراچی آج بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]