slotcosino Publish time 3 day(s) ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546018_7657214_News5_updates.jpg
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں خود کو وینزویلا کا ’Acting President‘ یعنی کہ عبوری صدر قرار دے دیا۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’دی ٹروتھ‘ پر شیئر کی گئی جس میں ایک ترمیم شدہ تصویر شامل ہے۔

یہ تصویر ویکیپیڈیا طرز کے صفحے کی شکل میں ہے جس پر ٹرمپ کا سرکاری پورٹریٹ اور ’Incumbent January 2026‘ درج ہے۔








یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویکیپیڈیا یا کسی بین الاقوامی ادارے نے ٹرمپ کے اس دعوے کو تسلیم یا اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کی عبوری صدر کا حلف اٹھانے والی ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545799_025613_updates.jpg
ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی مدد کا فیصلہ کرلیا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹرمپ نے ’دی ٹروتھ‘ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکا عارضی طور پر وینزویلا کی نگرانی کرے گا اور سیکیورٹی اور تیل کی پیداوار کو منظم کرے گا۔

انہوں نے وینزویلا کے تیل کی برآمد اور منافع کو امریکی کنٹرول میں رکھنے کے لیے منصوبوں کا ذکر بھی کیا ہے۔

ٹرمپ کے اس اقدام پر بین الاقوامی سطح پر واضح رائے سامنے آئی ہے اور بہت سے ممالک نے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا