slotcosino Publish time 3 day(s) ago

ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں پر تنقید کو مسترد کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546028_3814115_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اور باوقار اداکارہ ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں پر تنقید کو مسترد کر دیا۔

ثمینہ احمد گزشتہ تقریباً 50 برس سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور پی ٹی وی کے سنہری دور کی کئی یادگار ڈرامہ سیریلز کا حصہ رہ چکی ہیں۔   

حالیہ برسوں میں ان کا ساس بہو پر مبنی ڈرامہ بےبی باجی غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، جس کا آخری ڈیتھ سین بھی ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

حال ہی میں ثمینہ احمد ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، یہ شو کینیڈا میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں گفتگو کے دوران ثمینہ احمد نے پاکستانی ساس بہو ڈراموں کے حق میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کیا۔

ساس بہو ڈراموں پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے ثمینہ احمد نے کہا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے فضول ساس بہو کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تاہم یہ تنقید ناظرین کی جانب سے نہیں بلکہ خود انڈسٹری کے بعض افراد کی طرف سے آتی ہے، عوام آج بھی ان ڈراموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-03/1417157_040303_updates.jpg
منظر صہبائی نے ثمینہ احمد کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے شوہر و اداکار منظر صہبائی سے اپنے تعلق کی دلچسپ کہانی سنا دی کہ دونوں کے درمیان دوستی اور پھر شادی تک بات کیسے پہنچی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامے دراصل خواتین کو بااختیار بنانے کا سبب بنے ہیں، انہوں نے ماضی اور حال کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوٹنگ سیٹ پر میں اکیلی خاتون ہوا کرتی تھی جبکہ باقی تمام شعبوں میں مرد کام کرتے تھے، آج صورتحال بالکل بدل چکی ہے، میک اپ، وارڈ روب، پروڈکشن، ہدایتکاری اور اداکاری سمیت ہر شعبے میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیاں خیالی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں، خواتین کو ظلم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور وہ اس کے خلاف آواز بھی اٹھاتی ہیں، ٹی وی پر دکھائی جانے والی ہر چیز فکشن نہیں ہوتی بلکہ معاشرے کی حقیقی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں پر تنقید کو مسترد کر دیا