slotcosino Publish time 3 day(s) ago

لندن: ایرانی سفارتخانے پر قبل از انقلاب ’شیر و خورشید‘ والا پرچم لہرا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546049_9150647_%D8%B7%D9%86%D8%AF%D8%B3%D8%B4_updates.jpg— اسکرین گریب

لندن میں ایرانی سفارتخانے سے مظاہرین نے ایرانی قومی پرچم اتار کر قبل از انقلاب ’شیر و آفتاب‘ والا پرچم لہرا دیا۔

ہفتے کے روز وسطی لندن میں واقع ایرانی سفارتخانے کے باہر مظاہرین نے حکومت مخالف احتجاج کے دوران عمارت کی بالکونی پر چڑھ کر موجودہ ایرانی پرچم اتار کر 1979 سے پہلے کے دور کا پرچم لگایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو اسلامی انقلاب سے قبل استعمال ہونے والا ’شیر و خورشید‘ پرچم لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو عموماً ایران میں حکومت مخالف گروہوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ انقلاب سے قبل شیر و آفتاب کا نقش ایران کے پرچم پر صدیوں تک استعمال ہوتا رہا، لیکن انقلاب کے بعد اسے ہٹا دیا گیا۔ آج یہ پرچم وسیع پیمانے پر ایران کے قبل از انقلاب دور کی نمائندگی کرتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس واقعے کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے تہران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حمایت کے ایک اور اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بعدازاں ایرانی سفارتخانے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر موجودہ پرچم کی تصویر دوبارہ لگا کر پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’ایران کا پرچم سربلند لہرا رہا ہے۔‘
Pages: [1]
View full version: لندن: ایرانی سفارتخانے پر قبل از انقلاب ’شیر و خورشید‘ والا پرچم لہرا دیا