slotcosino Publish time 3 day(s) ago

کراچی: آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546053_6788657_News7_updates.jpg
---فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسمِ سرما کی دوسری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار اور رات میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

18 سے 20 جنوری کے دوران مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پراثرانداز ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545997_091901_updates.jpg
کراچی میں شدید سردی، کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں بھی بارش کا امکان بنتا نظر آ رہا ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ختم ہونے کے بعد ایک اور سردی کی لہر کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں موسمِ سرما میں دسمبر ماہ میں ملک میں 34 فیصد معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان