ڈیوڈ وارنر نے زمان خان کے بولنگ اسٹائل کو چار سالہ بچے کا ایکشن قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546055_5563248_11_updates.jpgفائل فوٹوبی بی ایل سڈنی تھنڈرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے برسبین ہیٹ کے پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کو ان کے بولنگ اسٹائل کی وجہ سے ٹرول کردیا اور کہا کہ وہ چار سالہ بچے جیسی بولنگ کر رہے ہیں۔
وارنر نے برسبین گابا میں کھیلے گئے میچ میں 56 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوورز کے دوران امپائرز کے سامنے زمان کی بولنگ ایکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وہ (زمان) ایسے بولنگ کر رہا ہے جیسے چار سالہ بچہ کر رہا ہو، گیند بہت نیچی رہتی ہے۔
24 سالہ زمان خان برسبین ہیٹ کی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ آئے تھے، انہوں نے اپنے نئے فرنچائز کے لیے ڈیبیو میچ میں مشکل کا سامنا کیا، انہوں نے تین اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 32 رنز دیے، جس میں تیسرے اوور میں صرف وارنر اور سیم بِلنگز کے ہاتھوں 14 رنز شامل تھے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوا، جہاں ڈیویڈ وارنر کے ٹرول سے مداحوں نے بھرپور تبصرے کیے۔
Pages:
[1]