مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر ’مشن سیف ونٹر‘ کا آغاز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546064_6308504_News9_updates.jpg---فائل فوٹو
ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری تنویر رضا کی جانب سے رواں ہفتے مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر ’مشن سیف ونٹر‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد تنویر رضا کے مطابق مری میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے فول پروف ’ڈیجیٹل اور فیلڈ حصار‘ قائم کر دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد تنویر رضا کا کہنا ہے کہ 17 سے 21 جنوری کے دوران شدید برفباری کی پیش گوئی پر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی پی او تنویر رضا کا کہنا ہے کہ مری کا سفر اب جدید مانیٹرنگ اور فوری رسپانس سسٹم کے سائے میں محفوظ ہوگا، سیف سٹی اور اے این پی آر سسٹم کے ذریعے سڑکوں کی رئیل ٹائم نگرانی کا نظام فعال ہے۔
تنویر رضا کے مطابق مری پولیس اور عوام کے درمیان ’ڈی پی او ڈائریکٹ‘ سروس بھی فعال کر دی گئی ہے۔
Pages:
[1]