slotcosino Publish time 3 day(s) ago

ترکیہ میں ایسا کیا ہوا کہ رشنا خان دوبارہ ترکیہ نہیں گئیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546059_3325539_bndf_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے ترکیہ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ سناتے ہوئے بتا دیا کہ وہ دوبارہ ترکیہ کیوں نہیں گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے کھٹی میٹھی گفتگو کی۔

نامور اداکارہ رُشنا خان نے کہا کہ میں بچپن میں کبھی ڈاکٹر، کبھی وکیل تو کبھی فلم کی ہدایتکارہ بننا چاہتی تھی۔ میرا کبھی ایک جگہ فوکس نہیں رہا لیکن آج میں اداکارہ بن گئی ہوں۔

اُنہوں نے ترکیہ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ بھی سنایا کہ کس طرح ان کا فون چوری ہوگیا تھا۔

رشنا خان نے کہا کہ میرا ترکیہ کا دوسرا دورہ تھا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہاں بھی اسٹریٹ کرائم عام ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518809_030553_updates.jpg
شاہ زیب خانزادہ کو تھائی لینڈ جانے سے کیوں روکا گیا؟

جیو نیوز کے مقبول پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے معروف مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے دلچسپ قصے سنائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کا موسم تھا اور میرا ترکیہ میں دوسرا دن تھا، مجھے راستہ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو نوجوانوں نے میری مدد کی اور کہا کہ پیچھے پیچھے آجائیں، میں بھی انہیں فالو کرنے لگی، اسی دوران برفباری ہو رہی تھی تو میں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنا فون جیب میں رکھا اور 2 سے 3 منٹ بعد میرا فون جیب سے غائب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی میں کبھی اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن ترکیہ میں میرے ساتھ ایسا ہوا جس کے بعد میرا دوبارہ ترکیہ جانے کا دل نہیں کیا۔
Pages: [1]
View full version: ترکیہ میں ایسا کیا ہوا کہ رشنا خان دوبارہ ترکیہ نہیں گئیں؟