slotcosino Publish time 3 day(s) ago

گولڈن گلوبز 2026ء کے 1 ملین ڈالر لگژری گفٹ بیگ کے اندر کیا کیا موجود؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546074_3394530_News11_updates.jpg--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

گولڈن گلوبز کے 83ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر ہالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک کے ساتھ ساتھ ’الٹی میٹ گفٹ بیگ‘ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس خصوصی لگثری گفٹ بیگ کی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر ہے جسے گولڈن گلوبز 2026ء کے فاتحین اور پریزنٹرز کو دیا جاتا ہے۔

رواں سال اس بیگ کو حاصل کرنے والے نامور ستاروں میں پریانکا چوپڑا، جولیا رابرٹس، جارج کلونی اور کوئین لطیفہ شامل ہیں۔

یہ لگژری گفٹ بیگ معروف عالمی لائف اسٹائل میگزین روب رپورٹ نے تیار کیا ہے۔

اس میں 35 قیمتی اشیاء شامل ہیں جن میں شاہانہ سفر کے لیے ٹکٹس، مہنگی وائنز، اسکن کیئر اور ویلنَس پروڈکٹس شامل ہیں۔

لگژری بیگ کی خصوصیات https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546033_012017_updates.jpg
گولڈن گلوبز 2026: کم عمر گرل فرینڈ رکھنے پر لیونارڈو ڈی کیپریو مذاق بن گئے

83ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں میزبان کی جانب سے ہالی ووڈ ستاروں کی نجی زندگی پر کیے گئے بے باک اور طنزیہ تبصروں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیگز کا یہ محدود ایڈیشن اعلیٰ معیار کے سوئیڈ لیدر سے تیار کیا جاتا ہے جسمیں ریموویبل شولڈر اسٹرِپ اور گولڈن گلوبز ٹریول پاؤچ شامل ہوتا ہے۔

وِنرز اپنی پسند کے مطابق اس بیگ کو کسٹمائز بھی کروا سکتے ہیں۔

ٹریول کی سہولتیں اور ٹکٹس

گفٹ بیگ میں مالدیپ، بالی، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جمیکا اور ترکی اینڈ کیکوس جیسے مقامات پر لگژری ہوٹلوں اور ولاز میں قیام، پرائیویٹ یاٹ ٹرپس، انڈر سی ریزیڈنس میں قیام اور مہنگی کاروں کے ٹیسٹ ڈرائیو تجربات شامل ہیں۔

بعض تجربات کی مالیت 80 ہزار ڈالر تک ہے۔

بیوٹی اور ویلنَس کِٹ

بیوٹی سیکشن میں بریڈ پِٹ کی اسکن کیئر پروڈکٹس، ایل ای ڈی ہیئر گروتھ ہیلمٹ، لگژری اسپا ٹریٹمنٹس، پرفیوم، سپلیمنٹس اور پرائیویٹ جم رینٹل جیسے پریمیم فوائد شامل ہوتے ہیں۔

وائن، اسپرٹس اور سگار

گفٹ بیگ میں نایاب قسم کی وائن کلیکشن، خصوصی وہسکی، وائن کلب ممبرشپس اور 2 لاکھ 10 ہزار ڈالر مالیت کی انتہائی نایاب لیبر پیٹر وائن کلیکشن بھی شامل ہے جو صرف ایک خوش نصیب مہمان کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن گلوبز 2026ء کی میزبانی رواں برس بھی کامیڈین اور اداکارہ نِکی گلیزر نے کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: گولڈن گلوبز 2026ء کے 1 ملین ڈالر لگژری گفٹ بیگ کے اندر کیا کیا موجود؟