26 نومبر احتجاج مقدمہ، علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546088_5214318_%D9%84%DB%8C%D9%85%DB%81_updates.jpgفائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544044_030856_updates.jpg
26 نومبر احتجاج، علیمہ خان کی بریت کی درخواست، فیصلہ محفوظ
علیمہ خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہو گئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت نے علیمہ خان اور ان کے وکلاء کو کل پیش ہوکر گواہان پر جرح کی ہدایت جاری کردی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ اور ان کے وکلاء کل پیش نہ ہوئے تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔
Pages:
[1]