کراچی: منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کی جانب سے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546101_8297777_hsn_updates.jpgاسکرین گریب / جیو نیوزکراچی کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا، 6 سال کے حسن کو گذشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا تھا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
بچے کے والد حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا، چند روز بعد اسپتال سے حسن کو فارغ کر دیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-23/1493720_110410_updates.jpg
سوات: مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول فرحان سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، چچا
21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں 12 سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔ مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللّٰہ، ناظم مدرسہ عبد اللّٰہ، اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چند روز بعد ہی دوبارہ طبعیت بگڑنے پر حسن کو اسپتال لائے تھے، حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا تھا، وہ آج دوران علاج دم توڑ گیا۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں بیٹے کے پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو سر پر چوٹ لگی تھی، اس دن کے بعد سے بچہ صحت یاب نہیں ہوا تھا۔
Pages:
[1]