یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، والد بابر اعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546103_1330240_babar-azam01_updates.jpg پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹوں اور گھر کی تصویر شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے بابر اعظم سمیت اپنے دیگر بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک گھر بھی نظر آرہا ہے۔
اپنے پیغام میں اعظم صدیقی نے کہا کہ گھر بنتا ہے گھر کے آباد مکینوں سے، خدا خُوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔
بابر اعظم کے والد نے کہا کہ دُعا ہے یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، اس گھر کا ہر کونا اللّٰہ کی رحمتوں سے مُستجاب رہے۔
Pages:
[1]