slotcosino Publish time 3 day(s) ago

اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ اجلاس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546104_7320130_inp_updates.jpgفوٹو: آئی این پی

اسلام آباد میں گیس لیکیج دھماکے کی انکوائری کمیٹی کا وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا، جس میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائعکا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نذر بزدار کی زیر صدارت اجلاس جس میں پرانی گیس پائپ لائنز اور حفاظتی ضوابط پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں حفاظتی اقدامات اور آئندہ کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546054_015951_updates.jpg
اسلام آباد میں گیس سلینڈر دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

ذرئع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جان بحق ہوئے، 2 زخمیوں کو سی ڈی اے اسپتال جبکہ 6 کو پمز منتقل کیا گیا، زیادہ تر لوگ ملبے تلے دبنے اور جھلسنے سے فوت ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج دھماکے کی ابتدائی تحقیقات اور جائے وقوعہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، ایمرجنسی سروس کے نمائندے نے ریسکیو آپریشن پر انکوائری کمیٹی کو آگاہ کیا، سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی اینگل سے صورتحال پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں گیس کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 جبکہ مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ نو بیاہتا جوڑے سمیت 6 افراد کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کی گئی تھیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے 3 گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ دو ملحقہ گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ اجلاس