slotcosino Publish time 2026-1-13 01:16:25

اسپیکر ایاز صادق نے کل اپوزیشن لیڈر کیلئے تجاویز طلب کرلیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546116_3741696_AyazSadiq_updates.jpgفائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں کل اپوزیشن لیڈر کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔

ایوان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ جو درخواست دی ہے، آپ اُس کی تصدیق کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ہیں، اس معاملے میں پراسس کل ہی کروا دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے پاس 75 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط ہیں، آپ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کردیں۔
Pages: [1]
View full version: اسپیکر ایاز صادق نے کل اپوزیشن لیڈر کیلئے تجاویز طلب کرلیں