slotcosino Publish time 2026-1-13 01:55:06

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی خط سے متعلق وضاحت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546123_9418658_BCB1_updates.jpg

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلادیش اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل کے بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل نے بیان میں بی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ہونے والے رابطے کا حوالہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546109_074439_updates.jpg
آئی سی سی خط سے واضح ہے بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت میں کھیلنا سازگار نہیں، ڈاکٹرنذرل

بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے،آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ رابطہ بنگلادیش ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی تحفظات سے متعلق تھا، اس خط کو آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ جواب نہ سمجھا جائے۔

بی سی بی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو ابھی تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے، ہم نے اپنے میچز بھارت سے دوسرے وینیو پر منتقلی کی درخواست کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی تصدیق کرتا ہے ابھی بھی آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی خط سے متعلق وضاحت