جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم نوٹیفائی نہیں کرتے، اعظم نذیر تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546124_460683_AzamNazirTarar_updates.jpgوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، سوشل میڈیا پر چل رہی بات ہمارے نوٹس میں آئی ہے۔
ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں کہ جب تک صدر مملکت توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546119_080010_updates.jpg
صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پیپلز پارٹی کا احتجاج ، اسمبلی سے واک آؤٹ
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
قومی اسمبلی فلور پر پی پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے، پہلی بار حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا، جس کی صدر مملکت نے منظوری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا تو کبھی دور آمریت میں بھی نہیں ہوا، اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔
Pages:
[1]