slotcosino Publish time The day before yesterday 02:34

9 مئی حملہ کیس، اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546127_2570034_KhadijaShah_updates.jpgفائل فوٹو

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) لاہور کی خصوصی عدالت خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کے عسکری ٹاور حملہ کیس کے ٹرائل میں غیر حاضری پر خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا اور اُن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان عسکری ٹاور حملہ کیس میں ٹرائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے، خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ملزموں کو اشتہاری قرار دے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ، حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی لاہور نے ملزم زین الحسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: 9 مئی حملہ کیس، اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا