آرڈیننس کی صدر کے دستخطوں کے بغیر منظوری، بلاول نے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546132_646520_bilwl_updates.jpgبلاول بھٹو زرداری: فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا، اجلاس میں آئینی عمل کی پیروی نہ ہونے پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئیں،پیپلز پارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار پر تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546119_080010_updates.jpg
صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پیپلز پارٹی کا احتجاج ، اسمبلی سے واک آؤٹ
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے پر احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ پہلی بار حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدر نے منظوری نہیں دی، اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے، پی پی پی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر اعتراض ہے، یہ آرڈیننس صدرمملکت کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔
Pages:
[1]