slotcosino Publish time The day before yesterday 03:52

ترکیہ کا ایران میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت پر اظہار تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546137_3917571_GAZA-NEW4_updates.jpgترک حکمراں جماعت کے ترجمان عمر سلیک انقرہ میں صدر رجب طیب اردگان کی زیرصدارت اے کے پی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)

ترکیہ نے ایران میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ترک حکمراں جماعت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران میں مداخلت خطے میں تنازعات کو بڑھا دے گی۔

ترک حکمراں جماعت کے مطابق ترکیہ ایران میں افراتفری نہیں دیکھنا چاہتا۔

واضح رہے کہ آج صدر اردگان کی زیر صدارت حکمران جماعت اے کے پی کا انقرہ میں اجلاس ہوا جس میں اس معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان ترک حکمراں جماعت نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت سنگین نتائج کا باعث بنے گی، خصوصاً اسرائیل کی ایران میں مداخلت بڑے بحران کا سبب بنے گی۔
Pages: [1]
View full version: ترکیہ کا ایران میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت پر اظہار تشویش