slotcosino Publish time The day before yesterday 04:31

سابق برطانوی وزیر خزانہ ندیم ضحاوی ریفارم یوکے میں شامل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546138_5802053_GAZA-NEW-2_updates.jpgپریس کانفرنس کے دوران ندیم ضحاوی (دائیں جانب) پارٹی لیڈر نائجل فراج کے ہمراہ(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے سابق چانسلر ندیم ضحاوی نے ریفارم یوکے میں شمولیت اختیار کرلی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ندیم ضحاوی نے شمولیت کا اعلان پارٹی لیڈر نائجل فراج کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ندیم ضحاوی 2018 میں سابق وزیراعظم ٹریسا مے کی حکومت میں وزیر بنے تھے۔

2021 میں ندیم ضحاوی کو ایجوکیشن سیکریٹری اور جولائی 2022 میں چانسلر بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں وزارتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ندیم ضحاوی کا دور وزارت ختم ہوا تھا، ندیم ضحاوی نے 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: سابق برطانوی وزیر خزانہ ندیم ضحاوی ریفارم یوکے میں شامل