slotcosino Publish time The day before yesterday 18:11

سعودی عرب کے معمر ترین شہری 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546367_5890925_4_updates.jpgتصویر:عرب میڈیا

سعودی عرب کے معمر ترین شہری سمجھے جانے والے ناصر بن ردان الراشدی الوادئی 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ناصر بن ردان کو سعودی عرب کا سب سے عمر رسیدہ شہری تصور کیا جاتا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے دھران الجنوب میں ادا کی گئی، جس میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، بعدازاں انہیں ان کے آبائی علاقے الراشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-23/1503374_083521_updates.jpg
دنیا کی 116 سالہ معمر ترین خاتون نے طویل زندگی کا راز بتا دیا

دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت اور گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک کی سب سے معمر ترین برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم نے انگلینڈ کے علاقے سرے میں اپنی 116 ویں سالگرہ منائی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ناصر بن ردان کی پیدائش جدید سعودی ریاست کے قیام سے بھی پہلے ہوئی تھی، انہوں نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک تمام سعودی حکمرانوں کے ادوار دیکھے۔ ان کی زندگی سعودی عرب میں آنے والی بڑی سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیوں کی گواہ رہی ہے۔

انہوں نے اپنی طویل زندگی کے دوران 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا، جس کی وجہ سے انہیں تقویٰ، صبر اور استقامت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ان کے بچوں، پوتوں اور پڑپوتوں کی مجموعی تعداد 134 بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے 110 برس کی عمر میں آخری شادی کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: سعودی عرب کے معمر ترین شہری 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے