slotcosino Publish time The day before yesterday 18:12

قانونی کارروائی سے قبل علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546373_6981633_%DA%AF%DA%BE%D8%AF%DA%AF%DA%BE%D8%AF_updates.jpg
— فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام دوبارہ لینے سے بعض رہیں بصورت دیگر میں ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یاسر نواز کو آخری وارننگ دے دی۔

ڈرامہ سیریل عہدِ وفا سے شہرت پانے والی اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاسر نواز کے لیے میری آخری وارننگ ہے، میرا نام لینا بند کردیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546373_8688528_%DA%AF%DA%BE%D8%B3%DB%81_updates.jpg

علیزے شاہ کے مطابق مجھے یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن‘ میں کام کیے 5 برس گزر چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ مختلف پلیٹ فارمز، تقریباً ہر ٹاک شو میں میرا ذکر کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی وہ معذرت کرتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ میرے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538341_123900_updates.jpg
صبا فیصل اور ندا یاسر پر ہونیوالی تنقید پر علیزے شاہ نے خوشی کا اظہار کیوں کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں صبا فیصل اور ندا یاسر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علیزے شاہ نے اب اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام لیا یا میرا حوالہ دیا تو میں بغیر کسی مزید نوٹس کے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کروں گی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے پاس ہر شو کی رپورٹس اور ریکارڈنگز محفوظ ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ رویہ جاری رہا تو میں انڈسٹری کے سامنے وہ اصل وجوہات بھی ظاہر کروں گی جن کی بنیاد پر یاسر نواز کو میرے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔

انہوں نے یاسر نواز کا نام لے کر یہ بھی کہا کہ یقین کریں، یہ آپ کی شخصیت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یاسر نواز علیزے شاہ کے ساتھ کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر مختلف شوز میں کرچکے ہیں۔

ماضی میں ہدایت کار کی اہلیہ اور میزبان ندا یاسر نے بھی اپنے شو میں یاسر نواز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان بطور کو-اسٹار کیمسٹری نہیں بن سکی تھی، جو علیزے شاہ اور ان کے درمیان تنازع کا سبب بنی۔
Pages: [1]
View full version: قانونی کارروائی سے قبل علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ